کاروبار

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

کراچی:ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 216 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 217 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری طرف سعودی ریال کی قیمت 57.96 اور اماراتی درہم 59.25 روپے رہی۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی 100 انڈیکس 540.12 پوائنٹس کی بڑھوتری کے بعد 43366.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button