پاکستان

معاشی بہتری کیلئے سب کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہوں،وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے،اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی سے ملک میں استحکام آیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے،اب ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے،معاشی نمو کیلئے بہترین ٹیم ورک کی ضرورت ہے،معاشی ماہرین بتائیں کس طرح معیشت کو اوپر لیکر جائیں۔

انہوں نے معاشی بہتری کیلئے سب کے ساتھ بیٹھنے کی پیشکش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور،کوئٹہ اور پشاور کے ماہرین بھی معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز دیں،کراچی روشنیوں کا شہر ہے ایک زمانے میں اس کی روشنیاں ختم ہو چکی تھیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی گنجائش ہے،معیشت کو آگے لے جانے کیلئے کثیر سرمایہ کاری چاہیے۔

شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ اُڑان پاکستان پروگرام سے ملک کی معیشت آگے بڑھے گی،ہم آئی ایف ایف پروگرام میں ہیں ان کی کٹمنٹ کو پورا کرنا ہے،وقت آنے پر آئی ایم ایف کو ہمیشہ کیلئے گڈبائے کہہ دیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button