پاکستان

سابق وزیر اعظم عمران خان کا سوشل میڈیااکاؤنٹ ہیک ہونے کے چند منٹوں بعد بحال

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بحال کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل مینیجر عمران غزالی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے انسٹا اکاؤنٹ ہیک ہوجانے کی خبروں کی تصدیق کی اور لکھا کہ عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہوگیا تھا جس کی بحالی کے لیے وہ میٹا کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

کچھ ہی دیر بعد عمران غزالی نے بذریعہ ٹوئٹر عمران خان کا اکاؤنٹ بحال ہونے کی تصدیق کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور فیس بک پر خاصے فعال رہتے ہیں

جب کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد 7 ملین سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button