مذاکرات کی آڑمیں عمران خان سمیت نومئی کے دیگرمنصوبہ سازوں کی معافی پرسب سے بڑھ کر تنقید کروں گا۔قائمقام گورنر پنجاب ملک احمد خان
قائمقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے بانی تحریک انصاف عمران خان سمیت نو مئی کے منصوبہ سازوں کو مذاکرات کی آڑ میں معافی ملنے کی صورت میں کھل کر مخالفت کرنے کا اعلان کردیاہے۔الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ صوفی فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ فوج کا کندھا خود استعمال کرو تو ٹھیک کوئی دوسرا کرے تو تنقید ہوتی ہے۔عسکری اداروں پر حملوں اور سربراہان کو گالی دے کر مقبولیت والا نظریہ تبدیل ہونا چاہیئے۔ آپ ادارے کیخلاف مزاحمت سے مقبول نہیں ہوں گے۔ جب دائرہ تبدیل کریں گے تب مذاکرات کو مذاکرات تسلیم کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹینڈرڈ کو اپنے اور دوسرے کیلئے تبدیل کرنا مذاکرات نہیں۔جرائم اور سیاست میں فرق کرنا ہوگاسیاست کے نام پر انتشار سے بچا جائے اور سیاست کو اداروں پر تنقید کا محور نہ بنائیں۔ انکا مزید کہنا تھاکہ افواج تو قوموں کا فخر ہوتی ہیں، پیپلزپارٹی کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن ہے پنجاب میں بھی اچھا معاملہ ہے۔