پاکستان

تیسرے مذاکراتی اجلاس سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ امید ہے کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔

انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تیسرے مذاکراتی دور سے پہلے عمران خان سے ملاقات ضروری ہے،حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں،حکومتی مذاکراتی کو بھی آگاہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امید تھی آج ملاقات ہو گی لیکن  نہیں ہو سکی،امکان ہے کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ بشریٰ بی بی مذاکراتی عمل میں شامل نہیں ہیں،ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے ہیں اور نہ ہی مذاکرات ہو رہے ہیں،جوکمیٹی عمران خان نے بنائی وہی مذاکرات کر رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کے دو اجلاس کے علاوہ کہیں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی،پی ٹی آئی کے دو ہی مطالبات ہیں جن میں قیدیوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام شامل ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس میں کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کئے،گواہوں نے بھی عدالت میں بتایا تھا کہ عمران خان کا براہِ راست کوئی لین دین نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button