پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی ہب بنے گا،وزیراعلٰی مریم نواز
اسلام آباد : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کے اعلی سطح وفد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں چینگ ڈو جنرل کوآرڈینیٹر برائے آئی سی ٹی ہب اور ڈپٹی سی ای او ہواوے موجود تھے۔
چینگ ڈو نے 700ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی جس کی وزیراعلی مریم نواز نے اصولی منظوری دے دی،چینگ ڈو حکو مت کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا جلد آغاز کرے گی،نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کرے گی۔
حکومت ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنے کیلئے اراضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی،چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائڈ ٹریڈنگ کیلئے ٹریننگ بھی دے گی۔لاہور میں چینی اشتراک سے اسمارٹ کنٹرو ل روم،اسمارٹ ٹریفک کنٹرول،اسمارٹ ٹرانسپورٹ اور اسمارٹ سینی ٹیشن سینٹر بھی قائم ہو گا۔
دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کیلئے اے آئی انڈسٹری سینٹر بھی قائم ہو گا،چینی حکومت پنجاب میں پلیٹ فارم سروس کیپسٹی بلڈنگ کیلئے بھی معاونت کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ چین کے تعاون سے پنجاب ک سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سینٹر بنانا چاہتے ہیں،پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی ہب بنے گا،پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی میں میں سب سے آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔