پاکستان

پیپلز پارٹی کب تک قربانیاں دیتی رہے گی۔ن لیگ کے ساتھ اتحاد سے ہمیں نقصان پہنچا۔گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرنے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کب تک قربانیاں دیتی رہے گی۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد سے نقصان پہنچاہے۔انہوں نے کہاکہ ا ب ن لیگ کیلئے بھی سوچنے کا ٹائم ہے،پاکستان پیپلز پارٹی، ن لیگ کے ساتھ اتحادی حکومت میں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ اتحاد آگے بڑھے،ن لیگ کو اب سمجھ آ جانی چاہیے اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عمل کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کی کوئی ایکسٹرا ڈیمانڈ نہیں۔ چاہتے ہیں کہ سسٹم کو آگے چلنا چاہیے،ہمیں ملک کے لئے سوچنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حجرہ شاہ مقیم فخر ٹاؤن میں چوہدری اورنگ زیب جٹ کی رہائش گاہ الکبیر پیلس کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button