گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی کابینہ نے 540 ملین ڈالرز میں ریکوڈک منصوبے کے 15فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کر دی ہے لیکن اب وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے لیکن ابھی تک سعودی عرب سے کوئی بات نہ حتمی ہوئی نہ ہی کابینہ سے کوئی منظوری ہوئی۔ مصدق ملک کا کہنا تھاکہ ابھی سعودی عرب سے ریکوڈک کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی اور ریکوڈک پر سعودی عرب سے ڈیل سے متعلق باتیں درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بھی ایسی کوئی منظوری بھی نہیں دی، ہماری اس حوالے سے سعودی عرب سے بات چیت ضرور ہو رہی ہے اور سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے لیکن ابھی تک سعودی عرب سے کوئی بات نہ حتمی ہوئی نہ ہی کابینہ سے کوئی منظوری ہوئی۔
متعلقہ خبریں۔
Check Also
Close