پاکستان

آرمی چیف کی زیر قیادت پاک فوج کی سال 2024ء میں پاکستان کیلئے خدمات،غیر ملکی جدیدے بھی معترف

راولپنڈی : 2024 سکیورٹی فورسز کی خوارج اور دہشت گردوں کیخلاف کامیابیوں کا سال رہا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر قیادت 2024 میں پاکستان کیلئے پاک فوج کی بے خدمات،پاک فوج نے خوارج اور دہشت گردوں کیلئے واضح پالیسی کی بدولت رواں سال آپریشنز میں کامیابیاں حاصل ہوئیں،غیر ملکی جریدے نے بھی آرمی چیف کو دہشت گردوں کیخلاف توانا آواز بننے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2024 کے دوران 59 ہزار 779 کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے،آپریشن کے دوران 925 خوارجیوں اور دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ سینکڑوں گرفتار ہوئے۔

رواں سال آپریشنز کے دوران 73 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا،ہلاک دہشت گردوں میں فدا لرحمٰن عرف لعل،علی رحمٰن عرف طحہ سواتی اور ابو یحییٰ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 14 مطلوب دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا،دو خود کش بمباروں کو گرفتار کر کے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔افواج پاکستان،انیٹلی جنس ایجنسیوں،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی بنیاد پر 169 سے زائد آپریشن کر رہے ہیں۔

آرمی چیف دہشت گردوں،خوارج اور انکے سہولت کاروں کے بارے میں دو ٹوک موقف رکھتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین سے آزادانہ دہشت گردی کی کارروائیوں پر تحفظات ہیں،ایک پاکستانی کی جان اور حفاظت ہماری لیے افغانستان پر مقدم ہے۔

آرمی چیف کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کئے۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے متعدد ممالک سے تجارتی تعلقات مستحکم ہوئے۔ترسیلات زر میں اضافہ،مہنگائی میں کمی اور اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔نیشنل لاجسٹک سیل کے ذریعے روس،مشرقی یورپ،چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت کیلئے راہ ہموار ہوئی جبکہ ڈیفالٹ کا راگ الاپنے والوں کے بیانیہ زمین بوس ہو گیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button