پاکستان

10 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے گئے

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے ایران میں 10 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے۔

میڈیا رپورٹس میں وزارت داخلہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جن پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کئے گئے وہ انسانی اسمگلنگ،شدت پسندی اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔4 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر بارڈر عبور کرنے پر ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد کو دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزام پر ایران میں گرفتار کیا گیا،جرائم میں ملوث پاکستانیوں کے پاسپورٹ 5 اور 7 برس کیلئے بلاک کئے گئے۔

اکتوبر میں حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کئے تھے،سعودی عرب کی حکومت نے ان پاکستانیوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم کی وجہ سے گرفتار کیا۔سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے 60 فیصد سے زائد پاکستانیوں کا تعلق پنجاب اور خیبر پختو نخوا سے تھا۔چند روز پہلے متحدہ عرب امارات میں منشیات کے الزام پر 2 ہزار 470 پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹس بلاک کئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں عراق سے 1 ہزار 500 پاکستانی ڈی پورٹ ہو چکے ہیں جن کے پاسپورٹ بھی بلاک کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button