پاکستان

دو طرفہ تعاون کو مزید بلندی پر پہنچانے کے لیے پنجاب اور یو اے ای کا ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے ملاقات کی جس میں معاشی تعاون اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی اور یو اے ای کے سرمایہ کاروں کےلئے خصوصی مراعات اور سازگار ماحول کی یقین دہانی کروائی۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کو سراہا۔یواے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے جاری ترقیاتی منصوبوں، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی تعریف کی اورکہاکہ ترقی یافتہ پاکستان یو اے ای کی خواہش ہے اس سفر میں حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں یو اے ای کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔پاکستان اور یو اے ای علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے یکساں سوچ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button