پاکستان

پاکستان میں ایک ہی دن چار بڑے ٹریفک حادثات،20 افراد جاں بحق

ضلع اٹک میں واقع فتح جنگ شہر میں بس حادثے کا شکار ہو گئی،حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

بس حادثہ موٹروے ایم 14 فتح جنگ کے قریب پیش آیا،بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی،موٹروے پولیس کے مطابق بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث ٹریفک حادثہ ہوا،لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

ادھر نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب ٹریلر اور وین کے درمیان تصادم ہوا جس کی وجہ سے 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس حکام نے کہا کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نواب شاہ ریفر کیا گیا،وین میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔

ادھر وزیر آباد میں نالہ پلکھو کے قریب دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ کوٹ ادو میں ٹریکٹر ٹرالی اور مزدا ٹکرا گیا جس کے نیتجے میں مزدا ڈرائیور جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے نوشہرو فیروز اور فتح جنگ میں ٹریفک حادثات پر افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلٰی نے زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button