پاکستان

افغان حکومت سے دہشت گردی کے خلاف بات چیت کے لیے تیار ہیں۔دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں۔ شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کو بارہا کہا کالعدم تنظیم  وہاں سے آپریٹ کرے گی تو یہ قبول نہیں، افغان حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ دہشتگردی کے خلاف ٹھوس حکمت علی پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی سالمیت کے بھرپور دفاع کا حق رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف پوری طرح صف آرا ہیں، ہماری خواہش ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں لیکن بدقسمتی ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا افغانستان کے ساتھ ہماری طویل سرحد ہے، چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک معاشی اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں لیکن افغانستان سے دہشت گرد پاکستان میں حملے کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button