پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری۔پہلے مرحلے میں 500کلوگرام ادویات پہنچادی گئیں
وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری
وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پاڑا چنار میں ادویات کی فراہمی ، مریضوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لئے مختص کر دیا گیاہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم کی ہدایت پر پارا چنار کے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کی ایمرجنسی طبی ضروریات کو پورا کرنے حوالے سے ادویات پارا چنار پہنچانے کے حوالے سے یہ اہم ریلیف آپریشن کر رہا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر 500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر آج 25 دسمبرکوپارا چنار پہنچاہے۔