پاکستانعلاقائی

کُرم۔مسلح گروپوں کے مورچے مسماراوراسلحہ ضبط کرنے کافیصلہ۔پاراچنارروڈکی حفاظت کے لیے سپیشل فورس بنائی جائے گی

کُرم۔ مسلح گروپوں کے مورچے مسماراوراسلحہ ضبط کرنے کافیصلہ۔پاراچنارروڈکی حفاظت کے لیے سپیشل فورس بنائی جائے گی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ کرم میں غیر قانونی بھاری ہتھیاروں کی بھر مار ہے، اتنے بھاری ہتھیار رکھنے اور مورچے بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں کہ مسلح گروپ کو غیرقانونی بھاری ہتھیار رکھنے کی اجازت دے۔وہ کابینہ اجلاس سے گفتگوکررہے تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کرم ایجنسی کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئے متعدد جرگے منعقد کیے گئےہیں، کرم میں ادویات کی کمی دور کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دس ٹن ادویات پہنچائی گئیں، غذائی اجناس کی دستیابی کیلئے رعایتی نرخوں پر گندم فراہم کی جارہی ہے اور کرم میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کیلئے ادائیگیاں کی جاچکی ہیں۔بریفنگ کے مطابق فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کا سیل قائم کیاجائے گا، اپیکس کمیٹی اجلاس میں یکم فروری تک غیرقانونی ہتھیاروں کو جمع کرانےکا فیصلہ کیا گیا، قانونی ہتھیاروں کے لائسنس کے اجرا کیلئے محکمہ داخلہ میں ڈیسک قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یکم فروری سے کرم کے علاقے میں قائم مورچوں کو بھی مسمار کیا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے اسپیشل پولیس فورس کےقیام کا فیصلہ کیا گیا، مجموعی طور پر چارسوکے لگ بھگ اہلکار بھرتی کیے جائیں گے جبکہ سڑک کو محفوظ بنانے پوسٹیں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button