پاکستاندفاع پاکستان

“نوجوان سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے سے بچیں اور جھوٹی خبروں کی تحقیق کریں”۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

ایبٹ آباد میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوھدری نے مختلف سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی، نشست میں شرکاء نے وطن عزیز کو درپیش مسائل کے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوالات کیے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوھدری نے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے ۔ جس پر حاضرین نے تسلی کا اظہار کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں اور انھیں ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے سے بچنے اور جھوٹی خبروں کی تحقیق پر خصوصی زور دیا۔شرکاء نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے اس سیشن کو خوش آئند اور اہم پیش رفت قرار دیا ۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button