پاکستان

پنجاب میں 700 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و بحالی مکمل ہونے کے قریب ہے۔مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اس وقت پورے پنجاب میں 700 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و بحالی مکمل ہونے کے قریب ہے۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چونکہ وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے اس لیے وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کو ریلیف دے رہی ہیں۔ تو سوال یہ ہےبزدار صاحب کس کے وزیراعلیٰ تھے؟ اُس وقت وفاق میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی مگر عوامی ریلیف ترجیح نہیں تھی اصل مقصد کچھ اور تھا جسے قوم آج بھی نہیں بھولی۔ان کاکہناتھاکہ2013 سے 18 کا دور ملکی تاریخ کا وہ باب ہے جب وزیراعظم نواز شریف نے نہ صرف دہشت گردی کا خاتمہ کیا بلکہ مہنگائی کو بھی قابو میں رکھا، ترقی کے سفر کو تیز کیا، روزگار کے مواقع پیدا کیے اور سی پیک جیسا تاریخی منصوبہ پاکستان لائے۔اسی دوران وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب میں مثالی طرزِ حکمرانی کا مظاہرہ کیا۔مفت ادویات، جدید ہسپتال، معیاری اسکول، پختہ سڑکیں اور موٹرویز، سب اسی عوامی خدمت کی پہچان ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پنجاب میں شاید ہی کوئی دن ہو جب وزیراعلیٰ مریم نواز عوامی ریلیف کے لیے سرگرم نہ ہوں۔ صرف رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں کے ذریعے عوام کو 1 ارب 11 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔یہ عوامی خدمت کا وہ جذبہ ہے جو ہر روز عملی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button