
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے والی ٹیموں ،پی سی بی اورآئی سی سی آفیشلز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سب کی لگن اور مشترکہ کوششوں اہم ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سب کی کوششوں نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ایک بڑی کامیابی میں بدلا اور پاکستان اس عالمی ایونٹ کی میزبانی پر فخر محسوس کرتا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ سب لوگوں کی حصہ داری اور کوششو ں سے یہ ایونٹ کرکٹ کے شائقین کے لیے تاریخی بن گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر اپنی ٹیم سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر پی سی بی کی ٹیم، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔