پاکستان

دیہات میں بھی شہروں کی طرح بہترین گلیاں بنائی جائیں۔ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔مریم نوازشریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس۔لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ دیہات میں بھی گلیاں شہروں کی طرح بہترین بنائی جائیں۔ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔وزیراعلی نے کہاکہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت پہلے فیز میں لاہو رکے چھ زونز کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہواجس میں لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر رپورٹ پیش کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کنال کی بھل صفائی کرانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر سیوریج سسٹم بنایاجائے۔اجلاس کوبتایاگیاکہ واسا لاہور میں مجموعی طور پر 780کلومیٹر ایک سے چھ فٹ قطرنئے پائپ بچھائے گا۔پہلے مرحلے میں لاہور میں 450 سیوریج پائپ بچھائے جائیں گے۔نیسپاک ”انسپکٹر ایپ“ کے ذریعے پراجیکٹ کی انسپکشن کر سکے گا۔لاہور ڈویلپمنٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل ٹرینکنگ کی جا سکے گی۔
لاہور ڈویلپمنٹ مینجمنٹ انفارمیشن کے ذریعے فزیکل اور فنانشل پراگریس بھی چیک کی جا سکے گی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شفافیت سے 16ارب روپے کی بچت کی گئی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button