پاکستان

سندھ میں ٹرانسپورٹ کوجدیدماحول دوست خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔شرجیل میمن

سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے صنعتی ترقی کوفروغ ملے گا۔سینئرصوبائی وزیرسندھ

شرجیل میمن نے سندھ کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کوجدیدماحول دوست خطوط پر استوار کیاجائے گا۔چین میں الیکٹرک سکوٹیزتیارکرنے والے صنعت کاروں اور تاجروں کے وفدنےسندھ حکومت کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔سینیروزیرانعام میمن نے کہاکہ وفدکوسندھ میں الیکٹرک سکوٹی کی مینوفیکچرنگ پلانٹ کی پیشکش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ہم سندھ میں الیکٹرک سکوٹی جلد متعارف کروانے کے لیے سرگرم ہیں۔چینی وفدنے سندھ میں ٹرانسپورٹ سیکٹرمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہارکیااورماحول دوست سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تجاویزدیں۔شرجیل میمن نےچینی وفد کی تجاویز اور پیشکش کاخیرمقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ان کاکہناتھاکہ سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے صنعتی ترقی کوفروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button