پاکستان

بنوں کینٹ:سیکورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گرد جہنم واصل کردئیے۔15شہری شہید

فورسز کے جوانوں نے بروقت دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر فیصلہ کن کارروائی کی

ذرائع کےمطابق آج 4مارچ 2025ء کو افطار کے بعدفتنۃ الخوارج کے دہشت گردعناصرنے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی اوربارود سے لدی دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔ خوارج نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔فورسز کے جوانوں نے بروقت دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر فیصلہ کن کارروائی شروع کی جس کے نتیجہ میں 6دہشت گردہلاک ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے قریبی گھروں کی چھت گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔ترجمان ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں ڈاکٹر نعمان کے مطابق دہشت گرد حملے میں 15 شہری شہید اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں ۔فورسزکی جانب سے آپریشن کلیئرنس جاری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button