پاکستان

پاکستان اور کوریا کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔گورنرپنجاب سلیم حیدر

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد نے حبیب گیلانی کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل کوریا صوبہ خان بھی موجود تھے،سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button