
پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکاہے۔پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے اس پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے 321 رنز کا ہدف دے دیا۔ ول ینگ نے 107 رنز کی اننگز کھیلی، ٹام لیتھم 118 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اب پاکستانی بلے بازوں نے 321 کاہدف پوراکرناہے۔پوری دنیامیں شائقین کرکٹ کی نظریں اس میچ پرلگی ہوئی ہیں۔