پاکستان
بلوچستان:7 پنجابی مسافروں کو شناخت کر کے قتل کر دیا گیا

بلوچستان میں 10 سے 12 دہشت گردوں نے کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو روک کر اس میں سے 7 پنجابی مسافروں کو شناخت کر کے نیچے اتارااور انہیں گولیاں مار کرقتل کرکے فرار ہوگئے ۔ یہ افسوس ناک واقعہ بلوچستان میں بارکھان کی تحصیل رکھنی میں پیش آیا۔جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین کا کہنا ہے کہ بس کے 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی، لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ لاشوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔