
ہماری صلاحیتوں پر شک نہیں کرنا چاہیے۔کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں اوپر نیچے ہوجاتی ہے مگر کہیں نہ کہیں ہمیں پروفیشنلزم میں بہتری لانی ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی پرفیکٹ نہیں ہوسکتا ہے، ہم سیکھنے کا ہی ارادہ رکھتے ہیں، اختتام میں جو ایک فیصد حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں اس کو ہم کوور کرنا چاہتے ہیں۔ہماری صلاحیتوں پر شک نہیں کرنا چاہیے، میچ ڈے پر کمی بیشی ہوسکتی ہے جس پر ہم کام کررہے ہیں۔وہ کراچی میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے۔