پاکستان

عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں،نواز شریف

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں ہر شعبے میں بہتری آ رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی صورتحال،عوامی مسائل اور ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے،سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کی مستحق ہیں،کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہو گا۔

ارکانِ اسمبلی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری،مفت ادویات،ہونہار اسکالر شپ،ستھرا پنجاب اور دھی رانی پروگرام احسن اقدام ہے۔

نوازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری طاقت ہیں،عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے،ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نواز شریف ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button