
عالمی قوتوں میں تجارت کشمکش کا آغاز ہو گیا،امریکہ نے چین،کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف کا اطلاق کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین،کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دئیے۔
وائیٹ ہاوس کے مطابق چین کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف لاگو ہو گا،کینیڈا کی توانائی سے جڑی مصنوعات پر 10 اور دیگر درآمدات پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔
وائیٹ ہاوس کے مطابق میکسیکو سے تمام درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف نافذ ہو گا،کسی ملک نے ٹیرف پر ردِعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری ہے۔