پاکستاندنیا
Trending

مراکش کشتی حادثہ،تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد : مراکش کشتی حادثے کی اعلٰی سطح تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

میڈیا رپورٹس میں ایف آئی اے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چار رکنی تحیقاتی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کریں گے۔

ایف آئی اے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ منیر مسعود جبکہ دفترِ خارجہ اور آئی بی کا ایک ایک افسر بھی کمیٹی میں شامل ہے،تحقیقاتی کمیٹی کشی حادثے میں زندہ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی تفتیش بھی کرے گی،کمیٹی کے ارکان تین سے چار روز مراکش میں قیام کریں گے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے کشتی حادثے میں تین مقدمات درج کر لیے،پہلا مقدمہ سیالکوٹ کے دو بھائیوں عرفان اور ارسلان کے اہلخانہ نے درج کرایا۔

ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں انسانی اسمگلر اصغر کو نامزد کیا گیا جس نے عرفان اور ارسلان کو اسپین بھجوانے کیلئے 80 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق عرفان اور ارسلان کشتی حادثے میں بچ گئے تھے اور مراکش حکام کی تحویل میں ہیں،دوسرا اور تیسرا مقدمہ گجرات کے رہائشی علی رضا اور خاور حسن کے اہلخانہ نے درج کرایا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button