پاکستان کی مقامی ای او ون سیٹلائٹ کو خلائی سفر میں اہم کامیابی،پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ ہوا،پاکستان کے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کا لانچ خلائی سفر میں اہم سنگِ میل ہے،مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی کامیابی ہے۔
سیٹلائٹ ملک کے مختلف شعبوں میں فائدہ مند ثابت ہو گا،ای او ون زراعت اور جنگلات کی کٹائی کی نگرانی میں مددگار ثابت ہو گا۔سیٹلائیٹ ملک بھر میں معدنیات،تیل،گیس کے شعبوں اور آبی وسائل کی نگرانی میں معاونت کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائٹ شہری ترقی کی منصوبہ بندی اور پھیلاو منظم کرنے میں مدد کرے گا جبکہ ماحولیاتی نگرانی،ڈیزاسٹر مینجمنٹ،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی بروقت اپ ڈیٹ ملے گی