شوبز
Trending

اداکار سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی،ہسپتال منتقل

ممبئی : باندرہ میں اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی سرجری کر دی گئی۔

بالی ووڈ نواب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چاقو کے وار سے زخمی ہوئے،ڈاکو رات کے وقت گھر میں داخل ہوئے،اداکار نے مزاحمت کی تو ڈاکو فرار ہو گئے۔

بھارتی صحافی ورون سری واستو نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو ملازمہ کی کچھ لوگوں سے جھڑپ ہو گئی تھی،اُس وقت سیف علی خان گھر میں موجود تھے وہ بیچ بچاو کیلئے پہنچے تو نامعلوم افراد نے اداکار پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

بھارتی صحافی کے مطابق ڈاکٹر کی ہدایت پر جب سیف علی خان بات چیت کریں گے تو پولیس ان کا بیان قلمبند کرے گی،پولیس نے تین افراد کو حراست میں لیا جن میں دو سکیورٹی گارڈ اور گھریلو ملازمہ ہے

بھارتی صحافی نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے،پولیس چھان بین کر رہی ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا پھر حملہ آور ڈکیتی کے ارادے سے آئے تھے؟

واضح رہے کہ سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور دو بچوں کے ہمراہ باندرہ میں واقع گھر میں رہائش پذیر ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button