پاکستان

ڈیل کی خبروں میں صداقت نہیں ہے،بیرسٹر گوہر علی خان

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا تیسرا دور ہو گا تو بہتری آ جائے گی۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ موخر ہونا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے،کبھی کبھی فیصلے آنے میں تاخیر ہو جاتی ہے،ہر فیصلے کا مذاکرات سے تعلق نہیں ہوتا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بے بنیاد کیس کا فیصلہ انصاف پر ہو تو بانی پی ٹی آئی بری ہو جائیں گے،عمران خان نے کہا ہے ڈیل نہیں مذاکرات ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے،اگر فیصلے سیاسی اور دباو کا نتیجہ ہوں تو ہر کسی کو دیوار پر لکھے نظر آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button