پاکستان

مفادِ عامہ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز

وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بسنے والے ہر شخص کی بلاتفریق خدمت کریں گے۔

مریم نواز نے کالا شاہ کاکو میں مسکن راوی ہاوسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ 100مستحق خاندانوں کو اپنی چھت اور اپنا گھر مل گیا،پنجاب میں 22لاکھ خاندانوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ایک سال کے اندر 1 لاکھ خاندانوں کو گھر فراہم کیے جائیں گے،1 سے 10مرلے کا پلاٹ رکھنے والوں کو15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان شرائط پرقرض دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہت جلد ایسی سکیم لارہے ہیں جس میں مستحق افراد کو گھر بنانے کیلئے مفت رہائشی پلاٹ دیں گے،ہزاروں مستحق اور نادار افراد کو تین مرلہ کا پلاٹ ملے گا،ہسپتال میں 100فیصد مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کینسر ہسپتال سمیت دیگر ہسپتال زیر تعمیر ہیں،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت بچوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے،ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے مشینری خریدی لی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 30ہزار طبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا گیا،کوئی بھی شخص کسی بھی منصوبے میں سفارش کا الزام نہیں لگا سکتا،پنجاب میں بسنے والا ہر شخص میرے دل کے بہت قریب ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ 400 سڑکیں بن رہی ہیں،25 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہیں،500بسوں کا آرڈر کر دیا گیا،کسی بھی دور میں مہنگائی 38فیصد سے کم ہو کر 6فیصد تک نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button