اسرائیل نے غزہ میں تعلیمی نظام تباہ کر دیا،ملالہ یوسفزئی
اسلام آباد : ملالہ یوسف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جس نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا،ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 برس تک اسکول میں تعلیم حاصل کرے۔
انکا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے خواتین کا کردار اتنا ہی اہم ہے جتنا مردوں کا ہے،پاکستان سے اپنا سفر شروع کیا،ان کا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے صہیونی ریاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں پورے تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اگر ہم افغان لڑکیوں کی تعلیم کا تذکرہ نہ کریں تو کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہو گا،انہوں نے الزام لگایا کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق چھیننے کیلئے 100 سے زائد قانون سازیاں کی گئیں،دہائی سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں،دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی ہے۔