پاکستان

خیبر پختو نخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر لواحقین کی مالی امداد کا اعلان

خیبر پختو نخوا حکومت کا عوام دوست اقدام،خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلٰی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کریں گے،60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کرجائے تو لواحقین کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

وزیر اعلٰی خیبر پختو نخوا کا کہنا تھا کہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کو 5 لاکھ روپے دیں گے،مفادِ عامہ اور فلاحی کام ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button