کاروبار
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان،انڈیکس نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ہے،انڈیکس میں 789 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا،100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 358 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی دورے سے پہلے اسٹاک ایکسچینج میں کارروبار کا مثبت رحجان تھا،100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی تھی،گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 600 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کر رہا تھا۔