کاروبار
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان،100 انڈیکس میں اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رحجان دیکھنے کو ملا،100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی ہے،انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 600 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا،100 انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 677 رہی۔