انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزموں کو نشانِ عبرت بنایا جائے،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت انسانی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا،شہباز شریف نے سرکاری اہلکاروں کیخلاف حالیہ اقدامات پر ایف آئی اے کی کارگردگی کو سراہا۔
وزیراعظم نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سہولت کار افسران کیخلاف تادیبی کارروائیوں کا آغاز خوش آئند ہے،سہولت کاروں کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔
شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کو سخت قانونی کے ذریعے نشانِ عبرت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلرز کی جائیداد اور اثاثے ضبط کر کے فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کیخلاف استغاثہ کو موثر بنایا جائے،استغاثہ کیلئے وزارتِ قانون سے مشاورت کے بعد سنیئر وکلا تعینات کئے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعلقہ ممالک سے رابطے اور حوالگی کیلئے اقدامات کئے جائیں،ہوائی اڈوں پر بیرون ملک جانے والے افراد کی اسکریننگ موثر بنائی جائے۔