کُرم : پارا چنار میں دفعہ 144 اور کئی مقامات پر کرفیو کے بعد طوری قبیلے نے دھرنا مشروط طور پر ختم کر دیا۔
طوری قبیلے نے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ دھرنا دینے کا عندیہ دے دیا،مشران کو اسلحہ جمع کرانے اور مجرموں و سہولت کاروں کی حوالگی کا الٹی میٹم دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ڈپٹی کمشنر کُرم پر فائرنگ کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ہے،دونوں دہشت گردوں کو کریک ڈاون کے دوران گرفتار کیا گیا،دیگر تین ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں
گرفتار ملزموں کو نامعلوم منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،فائرنگ کا واقعہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا جس میں 5 ملزموں کو نامزد کیا گیا تھا۔
مشیر اطلاعات خیبر پختو نخوا بیرسٹر سیف کے مطابق ایک واقعہ سے امن معاہدہ متاثر نہیں ہو گا،ملزمان کی تفصیلات حساس معلومات ہیں،تفتیش مکمل ہونے پر تفصیل دیں گے،سکیورٹی کلیئرنس کے بعد امدادی قافلے کیلئے راستے کھول دئیے جائیں گے۔