9 مئی واقعات،مزید 60 ملزموں کو سزائیں سنا دی گئیں
راولپنڈی : فوجی عدالتوں نے 9 مئی واقعات میں ملوث مزید 60 ملزموں کو سزائیں سنا دیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں سزائیں سنائیں،9 مئی واقعات پر شواہد کی جانچ پڑتال کےبعد سزائیں سنائی گئیں۔
جناح ہاوس میں ملوث بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔جناح ہاوس میں ملوث میاں عباد فاروق کو 2 سال قید،رئیس احمد کو 6 سال،علی رضا کو 6 سال،راجہ دانش کو 4 سال اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ جاوید اکرم کو 6 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی
جی ایچ کیو حملہ میں ملوث حسن شاہ کو 9 سال قید،پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان کو 2 سال ،ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت کو 4 سال،قلعہ چکدرہ پر حملے میں ملوث ذاکر حسین کو 7 سال اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ کو 9 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔
فوجی عدالتوں نے آئی ایس آئی آفس پر حملے میں ملوث حمزہ شریف کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔محمد ارسلان کو 7 سال،محمد عمیر کو 6 سال اور نعمان محمود کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ کو 9 سال قید،راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث احمد کو 2 سال،ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے پر پیرزادہ محمد اسحاق کو 3 سال،جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ کو 4 سال اور فیصل آباد آئی ایس آئی آفس پر حملے میں ملوث امجد علی کو 2 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئین و قانون کے تحت مجرموں کے پاس اپیل اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔حکومت اور مسلح افواج انصاف و ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ برقرار رکھنے میں ثابت قدم ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فوجی عدالتوں نے 9 مئی میں ملوث 25 ملزموں کو سزائیں سنائی تھیں۔