صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں ملاقات طے۔ تفصیلات سامنے آگئیں
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں ملاقات طے۔ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان پیدا ہوگیا۔
آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں ملاقات ہوگی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پاؤ شیئرنگ پر بات چیت ہوگی ۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس کل گورنر ہاوس میں ہوگا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن سید حسن مرتضی، پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کرینگے۔ن لیگ کی طرف سے اجلاس میں اسحاق ڈار،اعظم نذیر تارڑ رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب شرکت کریں گی۔اجلاس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کو لوکل سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے پنجاب میں تحفظات پر بھی بات کی جائے گی۔