دنیا
Trending

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی معاہدے کا سہرا اپنے سر سجا لیا

واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں تاریخی جنگ معاہدہ کرایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے سے قبل وکٹری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی تبدیلیاں ہو رہی ہیں،جوبائیڈن جو کام نہ کر سکے وہ اقتدار سنبھالنے سے پہلے کر دکھایا،مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی معاہدے سے خطے میں پائیدار امن قائم ہو گا۔

انہوں نے امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد لاس اینجلس کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لوں گا،لاس اینجلس کی تعمیرِ نو کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی معاہدے کو الیکشن جیت سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی طرف پہلا قدم ہے،افغانستان سے فوجی سامان واپسی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سرحدوں پر غیر قانونی داخلہ روکیں گے اور جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹیو حکم منسوخ کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ بحال ہو چکی ہے،مجھے ٹک ٹاک پسند ہے،ٹک ٹاک کے 50 فیصد شیئرز امریکہ کو ملنے چاہیئیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آج صدارت کا حلف اٹھائیں گے،واشنگٹن ڈی سی میں شدید سرد موسم کے باعث حلف برداری کی تقریب اِن ڈور ہو گی،پاکستان کی نمائندگی امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر کریں گے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button