دنیا

امریکہ کا یوکرین کے لیے تین ارب ڈالر فوجی امداد کا اعلان

نیویارک:امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے مزید تقریباً 3 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا، یہ پیکج اب تک کا سب سے بڑا امریکی پیکج ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے لڑنے والے یوکرینی عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

اعلان کردہ نیا پیکیج یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو کے فنڈز میں سے دیا جا رہا ہے، اس فنڈ کو کانگریس نے منظور کیا تھا تاکہ جو بائیڈن انتظامیہ یوکرین کی مدد کے لیے موجودہ امریکی ہتھیاروں کے ذخائر میں سے ہتھیار لینے کے بجائے اسلحہ ساز کمپنیوں سے ہتھیار خرید سکے۔

امریکی صدر نے روسی حملے کے خلاف یوکرین کی مزاحمت کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ 2 ارب98 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں اور دیگر آلات کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یوکرین طویل عرصے تک اپنا دفاع جاری رکھ سکے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ تقریباً 2ارب98 کروڑ ڈالر کی امداد سے یوکرین فضائی دفاعی نظام، انتہائی جدید جنگی سازوسامان اور ریڈارز حاصل کر سکے گا اور اس بات کو یقینی بنانے گا کہ وہ طویل عرصے تک اپنا دفاع جاری رکھ سکتا ہے۔

جنوری 2021 میں جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک یوکرین کو مجموعی طور پر، امریکا 13ارب 5 کروڑ ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button