پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کی تقریب،ڈیوڈ وارنر مہنگے ترین کرکٹر
پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور میں جاری ہے۔
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹگیری کے پہلے مرحلے میں آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا انتخاب کر لیا،ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے مہنگے ترین کرکٹر ہوں گے،انہیں پی ایس ایل کھیلنے کیلئے لگ بھگ 3 لاکھ ڈالر معاوضہ دیا جائے گا۔
لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹگری کے پہلے مرحلے میں ڈیرل مچل کا انتخاب کر لیا،ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹگری میں مائیکل بریسویل کو پک کر لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹگری کے پہلے مرحلے میں مارک چیپ مین کو چُن لیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسی کیٹگری میں میتھیو شارٹ کا انتخاب کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کے دوسرے مرحلے میں فہیم اشرف کو پک کر لیا،کراچی کنگز نے ایڈم ملن کو چُن لیا،پلانٹیم کیٹگری کے تیسرے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فن ایلن اور کراچی کنگز نے عباس آفریدی کا انتخاب کیا۔