پاکستان

عمران خان نے مطالبات تحریری طور پر حکومت کو دینے کی اجازت دے دی ہے،بیرسٹر گوہر علی خان

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر گوہر علی خان اور علی ظفر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے ملاقات کی،ملاقات میں مذاکرات اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دے دی ہے،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مطالبات تحریری طور پر حکومت کو دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے ایک نشست کو ضروری قرار دیا،عمران خان نے کہا کہ اس بار ملاقات نہ ہوئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے ہاوس اریسٹ کی پیشکش سے متعلق علیمہ خان کی گفتگو کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی طرف سے عمران خان کی رہائی یا منتقلی کی بات نہیں کی گئی،مذاکرات کسی ڈیل کے تحت نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے کر رہے ہیںچاہتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنے اور قیدیوں کی رہائی ممکن ہو۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button