پاکستان

سکیورٹی فورسز کے مختلف علاقوں میں آپریشنز،19 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختو نخوا میں 3 آپریشن کیے جس میں 13 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوراج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر پشاور کے علاقے متنی میں آپریشن جہاں 8 خوارج مارے گئے،سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طرقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان می بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی میں کارروائی کے دوران 8 خوارج ہلاک کیے،سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں تیسرا آپریشن کیا جہاں 3 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو گئے،گلگلت بلتستان کے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ لانس حوالدار عباس علی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

ضلع سکردو سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ نائیک محمد نذیر اور خیبر پختو نخوا ضلع کرک کے رہائشی 37 سالہ نائیک محمد عثمان شہید ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پُر عزم ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button