عالمی بازار میں سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 2657 ڈالر فی اونس ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ ہوا ہے۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے ہے۔