کھیل
چیمپئنز ٹرافی کا چوتھامیچ۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دے دیاہے۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلوی کپتان نے انگلش ٹیم کو بڑے ہدف سے روکنے کے لیے سات بولرز آزمائے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے، بین ڈکٹ نے 165 رنز کی زبردست باری کھیلی۔واضح رہے کہ دنیابھرمیں موجود شائقین کرکٹ کی نظراس وقت چیمپئنز ٹرافی 2025ء پرلگی ہوئی ہیں۔