پاکستان

صدر آصف زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان سرد جنگ ختم کرنے کے لیے سرگرم

صدرمملکت پنجاب میں گورنر کے شکوے دور کرنے کے لیے مفاہمتی راستہ نکالیں گے

صدر آصف زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان سرد جنگ ختم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری 23فروری کو گورنر ہاوس لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بالخصوص گورنر پنجاب کے شکوؤں کو دور کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی و ن لیگ کے درمیان سرد جنگ ختم ہوگی ۔صدر آصف علی زرداری مفاہمتی راستہ نکالیں گے۔واضح رہے کہ گورنر پنجاب مسلم لیگ ن سے مسلسل شکوے کررہے ہیں اوردونوں پارٹیوں کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button