
کراچی میں میراتھون ریس گورنر ہاوس سے شروع ہوئی جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری،مختلف ممالک کے سفارت کار،اولمپیئن ارشد ندیم اور حیدر علی نے بھی میراتھون میں شرکت کی۔
21 اعشاریہ 2 کلومیٹر ہاف میراتھون،10 کلو میٹر ریس،5 کلومیٹر ریس،1کلو میٹر کی فن ریس اور اسپیشل بچوں کی واک کا انقعاد بھی کیا گیا۔
دسویں ایس او پی ہاف میراتھون میں قاسم باجوہ فاتح رہے،21 اعشاریہ 2 کلومیٹر کی ہاف میراتھون میں فیضان ذوالفقار دوسرے اور محمد سجاد تیسرے نمبر پر رہے۔
خواتین کی ہاف میراتھون میں نتاشہ حسن نے میدان مار لیا،سحرش خان دوسرے اور کوکب سرور تیسرے نمبر پر رہیں
مردوں کی 10 کلو میٹر ریس میں شاکر عثمان پہلے نمبر رہے،خواتین کی 10 کلو میٹر ریس میں ماہ نور فاطمہ فاتح رہیں۔
خواتین کی 5 کلومیٹر ریس قندیل سلطان نے جیتی،مردوں کی 5 کلو میٹر ریس میں محمد ضیا اللہ پہلے نمبر پر رہے۔