انٹرٹینمنٹ

بک فیئرزپرسٹال لگانے والوں کے لیے ٹیکس اور جگہ کا کرایہ ختم ہونا چاہیے۔چیئرمین پیمرا سلیم بیگ

پیمرا کے چیئرمین سلیم بیگ نے پاکستان کے مقبول معروف اشاعتی ادارے قلم فاؤنڈیشن کے مرکز دفتر والٹن روڈ لاہور کینٹ کا وزٹ کیا۔ چیئرمین قلم فاؤنڈیشن علامہ عبدالستار عاصم مینجر محمد فاروق عزمی، سلمان علی اور دیگر آفس سٹاف نے انہیں دفتر میں خوش امدید کہا۔ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا کہ کتاب سے رشتہ استوار کرنے پر ہی قوم کا حال اور مستقبل بہتر ہوگا جناب سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ کتاب جسم میں روح کی مانند ہے انہوں نے یہ بتا کر سب کو حیران کر دیا کہ ان کی ذاتی لائبریری میں کم و بیش بیس ہزار کتب موجود ہیں جناب سلیم بیگ صاحب کا کہنا تھا کہ کتاب کلچر کو فروغ دینا ازبس ضروری ہے انہوں نے کہا کہ میں نے حکومت کو اس حوالے سے جو سفارشات بھجوائی تھیں ان میں یہ بات بھی شامل تھی ملک بھر میں ہونے والے بک فیئر پر ٹیکس اور جگہ کا کرایہ بالکل ختم ہونا چاہیے ادارہ قلم فاؤنڈیشن کے چیئرمین علامہ عبدالستار عاصم نے سلیم بیگ کو ادارے کی بہت سی اہم کتب کا تحفہ پیش کیا اور انہیں اپنے قیمتی وقت سے وقت نکال کر ادارے کے وزٹ پر ان کا تحت دل سے شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ سکول کالجز میں بزمِ ادب اور لائبریری کا قیام ازحد ضروری ہے کتاب کلچر کے فروخت سے ہی قومی ترقی کر سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button